وزیراعظم کورونا ٹیسٹ کروائیں، ٹویٹر پرعمران خان سے متعلق فکر مند کی ٹویٹس جاری ؟؟؟؟
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تمام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ
گئی ہے کیونکہ کہ گزشتہ ہفتے ہی
فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے 2 روز قبل کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جبکہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات پانچ روز قبل ہوئی تھی۔اسی حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم سے بات کروں گا۔
اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔
صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے ساتھ ساتھ ١٤ روز کے لئے قرنطینہ میں چلے جانا چاہیے
اور ملاقاتیں محدود کر دینی چاہیے۔
اس کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کو بھی کورو نا ٹیسٹ کروانے کی تجویز پیش کی جارہی ہے۔فیصل ایدھی نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر ندیم ملک سے بھی ملاقات کی تھی۔
0 Comments
THANKS FOR WATCH MY POST