Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

Corona virus intensifies in southern Punjab


جنوبی پنجاب میں کورونا وائرس  شدت اختیار کرگیا

جنوبی پنجاب میں تمام  نشتر ہسپتال سمیت کسی بھی  ہسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت موجود ھی نہیں ہے ؟؟؟


https://sindhutvoffical.blogspot.com

بہالپور جنوبی پنجاب میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ شدت اختیار کرگیا۔ جنوبی پنجاب میں نشتر ہسپتال سمیت کسی ہسپتال میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم ابھی تک رجسٹر ہوئے تقریباََ تمام کیسز بیرونِ ملک سے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں رجسٹر کیسز کی تعداد 
7812ہے جن میں 58مریض پنجاب میں ہیں..'

انتظامیہ کے مطابق پنجاب کے زائرین کے واپس آنے کے بعد یہ تعداد بڑھ جائے گی لیکن اس وقت بڑے شہروں کے علاوہ کہیں بھی کورونا ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ خاص طور پہ جنوبی پنجاب میں کورونا کا ٹیسٹ کرنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے نشتر ہسپتال میں بھی ٹیسٹ کٹس موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی شناخت نہیں ہوسکے گی اور ان مریضوں سے وائرس آگے پھیل سکتا ہے..''

دوسری جانب پنجاب میں کرونا وائرس ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے وینٹی لیٹر کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت کے انتظامات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 10 کروڑ افراد کے لئے صرف 882 وینٹی لیٹر موجود ہیں جس کا مطلب ہے کہ 1 لاکھ 13 ہزار افراد کے لئے صرف ایک وینٹی لیٹر موجود ہے۔ لاہور کے 6 بڑے ہسپتالوں میں صرف 406 وینٹی لیٹر موجود ہیں..''

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی منظوری دے د ی گئی ہے جس کے بعدایک ہفتے میں ایک لاکھ لوگوں کے لئے طبی سہولیا ت فراہم کی جائیں گی۔لیکن پنجاب میں کرونا وائرس کی ایمرجنسی کے لئے وینٹی لیٹرز کی شدیدقلت کی خبر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر پریشر بڑھا دیا ہے۔پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کرونا وائرس کے مریضون کی تعداد میں ا ضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

Ad Code