فردوس عاشق اعوان کو کرپشن پر عہدے سے ہٹایا گیا، اے آر وائی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ
ا ے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق
اعوان کے حوالے سے وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہیں
عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور معاون خصوصی اختیارات کا
ناجائز استعمال اور کرپشن کی۔ انہوں نے میڈیا کو جاری کیے جانے والے حکومتی
اشہتارات سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر
ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت 2 سکیورٹی گارڈز سمیت 9
ملازم رکھے ہوئے تھے، انہوں نے 2 گاڑیاں بھی لے رکھی تھیں جس کی انہیں
اجازت نہیں تھی
خیال رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو اچانک
ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات
اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات
تعینات کیا گیا ہے۔
0 Comments
THANKS FOR WATCH MY POST