Ticker

6/recent/ticker-posts

Ad Code

China Develops Corona Virus Vaccine


چین نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی اورکیا  پاکستان یہ ویکسین حاصل کرسکتا  ہے؟



چین کے نیشنل میڈ یکل اور ہیلتھ کیئر گروپ سینو فارم ’sinopharm‘ نے 

پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین کے کلینکل ٹرائل کے لیے حکومت سے اجازت 

مانگ لی ہے ۔چائنہ سینو فارم انٹرنیشنل کارپوریشن کے جنرل مینجر لی کان کی جانب 

سے پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل پروفیسر 

ڈاکٹر عامر اکرام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے 

کے لیے جلد ویکسین تیار کرنا ضروری ہے ،دنیا بھر میں ادویات ساز کمپنیاں کورونا 

وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ہمیں یقین 

ہے کہ پاکستان بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کرے گا ،ہمیں امید ہے کہ کورونا 

وائرس ویکسین کے کامیاب کلینکل ٹرائل کے باعث پاکستان دنیا کے ان ابتدائی 

ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں ویکسین کا استعمال شروع ہو سکے گا ۔سینو فارم کا 

سمجھتا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان پارٹنر کو ساتھ ملا کر کورونا وائرس 

ویکسین کے کلینکل ٹرائل کو کرنے کی اہلیت رکھتا ہے.







 لیکن اس مقصد کوحاصل کرنے کے لیے سینو فارم اور نیشنل انسٹی 

ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے درمیان ہنگامی بنیادوں پر معاہدے کی ضرورت ہے ۔

دوسری جانب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل پرو فیسر 

ڈاکٹر عامر اکرام نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو تین مہینے 

درکار ہیں کیونکہ حفاظت سے متعلق پہلووں کا جائزہ لینا ہوتا ہے اور بہت سے 

ڈاکیومنٹس دیکھنا ہوتے ہیں 

THANKS FOR VISITE ON MY WEBSITE

Post a Comment

0 Comments

Ad Code