ہمیں کورونا کے ساتھ مل کر لڑنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان
پتا نہیں کورونا دو،چار، چھ ماہ کب تک چلے، یہ نہیں کہہ سکتا کہ لاک ڈاؤن سے کورونا ختم ہوجائے گا، آگے مزید مشکل وقت آرہا ہے، قوم کو ساتھ دینا ہوگا، سب کو احتیاط کرنی چاہیے، یہ وائرس ایسی ہے جو تیزی سے پھیلتی ہے۔کورونا ریلیف فنڈ کیلئے ٹیلی تھون پروگرام میں گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اب کورونا کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا، پتا نہیں کورونا دو، چار ماہ کب ختم ہوتا ہے، یہ نہیں کہہ سکتے کہ لاک ڈاؤن کرنے سے کورونا ختم ہوجائے گا،آگے مزیدمشکل وقت آرہا ہے، قوم کوساتھ دینا ہوگا، قوم کو کہتا ہوں کہ مجھ سمیت سب کواحتیاط کرنی چاہیے،یہ وائرس ایسی ہے جو تیزی سے پھیلتی ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینلز پر براہ راست احساس ٹیلی تھون پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ایسی کبھی صورتحال نہیں آئی جس کا دنیا کو آج سامنا ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی جمع پونجی خرچ ہو رہی ہے۔حکومت نے سب سے بڑا پیکج دیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نے احساس پروگرام بنایا، وہ بڑا شفاف اور ڈیٹا بیس پروگرام ہے، ایک حکومت کررہی ہے، لیکن آئندہ جو وقت آرہا ہے، اس میں پوری قوم کو شرکت کرنا پڑے گی۔
۔انہوں نے کہا کہ پتا نہیں کورونا دوچار یا چھ ماہ کب تک رہتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ لاک ڈاؤن کرنے سے کورونا ختم ہوجائے گا، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ اب ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا پڑے گا۔
THANKS
FOR VISITE ON MY WEBSITE
1 Comments
Nice
ReplyDeleteTHANKS FOR WATCH MY POST